منگلورو: 11؍جون(ایس اؤ نیوز ) دکشن کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر روی کمار نے حکم جاری کیاہے کہ شہرکے نواحی علاقے وا منجور کے تروئیل وارڈ میں چلنے والی وائٹ گرو اگری این ایل پی مشروم فیکٹری کو بندکیاجائے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دیہی عوام کی طرف سے جاری غیر معینہ مدت تک دئے گئے دھرنا مقام پر پہنچ کر روی کمار نے مشروم کی فیکٹری کو بند کرنے کا حکم صادر کیا۔ ڈی سی نے بتایا کہ اس فیکٹری کے متعلق بہت ساری معلومات و جانکاری حاصل کی جاچکی ہے۔ اسی پس منظر میں قانونی اصول وضوابط کے مطابق عوام کا مطالبہ تھا کہ مشروم مرکز کو بند کیاجائے ۔ڈی سی نے بتایا کہ اسی وجہ سے ہم نے مشروم مرکز کو بند کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے دیہی عوام وامنجور تروئیل وارڈ پر واقع مشروم فیکٹری کو بندکرنےکا مطالبہ لےکر غیر معینہ مدت کے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے تھے۔